جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کیخلاف چارج شیٹ جاری

 اسلام آباد: جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف علی زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کردی گئی۔

احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کردی جس کے مطابق آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی۔

آصف زرداری نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بنک سے قرض لینے کا منصوبہ بنایا اور جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔ چارج شیٹ  کے مطابق  ڈیڑھ ارب روپے کی کرائم پروسیڈ (کالا دھن) چھپانے کے لیے اسے جعلی اکاؤنٹس میں گھمایا گیا۔

آصف علی زرداری نے اپنے موقف میں کہا کہ تمام الزامات کو مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔

The post جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کیخلاف چارج شیٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y2M4Ki

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...