دادو: طوفانی بارشوں کے باعث نائی گج ڈیم کو نقصان پہنچنے سے ضلع دادو کے 12 دیہات بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ طوفانی برسات سے نائی گج ڈیم میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کو روکنے کے لیے بنایا گیا بند ٹوٹ گیا جس کے باعث ضلع دادو کے 12 دیہات بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان ، آرمی انجینئر سمیت موٹر بوٹ اور آرمی میڈیکل ٹیمیں دادو کے دیہات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی امداد اکے لئے پہنچ گئی ہیں۔ پاک فوج کے انجینئر موٹربوٹس کےذریعےریسکیو کے لئے پہنچے ہیں اور آرمی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کررہی ہیں ۔
The post طوفانی بارشوں سے نائی گج ڈیم کا بند ٹوٹ گیا، دادو کے 12 دیہات بری طرح متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ikPQ9D
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box