ریلوے میں بھی کورونا ایس او پی ختم، 100 فیصد بکنگ شروع

 راولپنڈی: پاکستان ریلوے کی تمام ریل گاڑیوں میں 100 فیصد سیٹ بکنگ 9 اگست سے شروع کردی جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان ریلوے میں بھی کورونا ایس او پیز ختم کردیئے گئے ہیں اور پاکستان ریلوے کی تمام ریل گاڑیوں میں 100 فیصد سیٹ بکنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، تاہم ریل گاڑیوں میں ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ریلوے کا ٹرین آپریشن مزید معطل رکھنے کا اعلان

ریلوے کی  ہر کوچ میں 60 فیصد سیٹ پر بکنگ 40 فیصد خالی رکھی جاتی تھیں تاہم  9 اگست سے تمام کوچز کی 100 فیصد سیٹوں کی بکنگ ہوگی، اس حوالے سے پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو سرکلر جاری کردیا ہے، فیصلے سے ریلوے کی آمدن میں فوری 40 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

The post ریلوے میں بھی کورونا ایس او پی ختم، 100 فیصد بکنگ شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DLbCo6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...