کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے دوپہر کے بعد شہر میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسلادھار بارش برسانے والا سسٹم دوپہر کے بعد داخل ہوگا، اس وقت سسٹم حیدرآباد اور میرپور خاص میں بارش برسا رہا ہے۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی کے علاقے ملیر، ایئر پورٹ، شاہ فیصل کالونی، عظیم پورہ، کورنگی، ڈیفنس، محمود آباد، اختر کالونی سمیت اطراف کے علاقوں میں تیز بارش جب کہ گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی اور پی آئی بی کالونی میں بوندہ باندی ہوئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہری بارش کی صورت میں احتیاط کریں، ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، بارش اور کھڑے پانی میں برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے اس کے علاوہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول جان لیوا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے لوگوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔
The post کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EtVbx1
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box