کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ہے۔
گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن،گلشن اقبال، نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ کہ ہوا کا ایک کم دباؤ مشرقی سندھ میں اور دوسرا کم دباؤ وسطی بھارت کے قریب موجود ہے، دوسسٹمز کے ملاپ سے بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی میں 3 افراد سیلابی پانی کے ریلے میں بہہ گئے، 2 لاشیں مل گئیں
جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ کراچی میں 100 ملی میٹر بارشیں ہونے کی توقع ہے، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے، بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 26 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی برسات کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے۔ محکمہ موسمیات کی جانب جاری کردہ الرٹ کے بعد شہر کے نواحی علاقوں سے آبادی کا انخلا شروع ہوچکا ہے۔
The post کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش شروع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qd1eIM
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box