کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ایک زخمی

 کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر یونی پلازہ کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ٹیکنو سٹی کے نزدیک میھٹادر تھانے کی مددگار 15 پولیس موبائل نے فائرنگ کردی۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد اسلم عمر کے نام سے ہوئی جس کی عمر 48 سال ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت محمد وقار کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث اہلکار عمران ، سرفراز اور ڈرائیور عمران حبیب کو حراست میں لے لیا ہے۔

ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ مددگار 15 پولیس کے تینوں اہلکاروں سے تفتیش کی جارہی ہے، انہوں نے شہریوں کو مشکوک جانتے ہوئے فائرنگ کی۔

The post کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ایک زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XzYWaA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...