اوقاف واگزاراراضی زراعت، فشنگ کیلیے لیزپر دینے کا فیصلہ

 راولپنڈی:  محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبہ بھر سے واگزار کرائی گئی 34510 ایکڑ اراضی کو ڈیری فارمنگ،فش فارمنگ،لائیو اسٹاک فارمنگ کے لیے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ لیز شفاف اور میرٹ پراوپن نیلامی میں دی جائے گی جبکہ 175 ایکڑ اراضی پر جنگلات لگانے کی بھی منظوری دیدی ہے، یہ اراضی جنگلات کیلیے مختص کر کے پودوں کی شجر کاری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے اس اراضی پر پھل دار،پھولدار،سایہ دار درخت اور پھولوں کی بیلیں لگائی جائیں گی۔

جنگلات، پودوں کی آب پاشی کے لئے پنجاب بھر میں محکمہ اوقاف کی تمام ملکیتی مساجد،امام بارگاہوں، درباروں میں وضو کے پانی کو بھی قابل استعمال بنانے کے لیے ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کے پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

The post اوقاف واگزاراراضی زراعت، فشنگ کیلیے لیزپر دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2E6U7yL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...