کراچی: جماعت اسلامی کی یوم استحصال کشمیر ریلی پر دستی بم حملے کے نتیجے میں شدید زخمی کارکن جاں بحق ہوگیا۔
کراچی میں گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی یوم استحصال کشمیر ریلی پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 39 افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی کشمیرریلی پر کریکر حملے میں39 افراد زخمی
حملے میں شدید زخمی ایک رکن دوران علاج انتقال کرگئے جن کی شناخت رفیق تنولی کے نام سے ہوئی جو جماعت اسلامی ضلع ملیر علاقہ قائدآباد کے ناظم تھے۔
قوم پرست جماعت سندھ ریوولیوشنری آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
The post جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر بم حملے میں زخمی کارکن جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fwBfWX
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box