کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بارپھرشروع

 کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بارپھرشروع ہوگیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بارپھرکہیں ہلکی کہیں تیزبارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جس کے بعد بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔ صدر، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، آئی آئی چندریگرروڈ، ٹاور، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کریم آباد اورعزیز آباد سمیت دیگرعلاقوں میں جل تھل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بجلی کی بندش کے باعث شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی تھی۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بارپھرشروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fCgWrc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...