عید پر چربی پگھلاتے ہوئے کڑھائی میں گر کر محنت کش زندہ جل گیا

 کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا میں چربی پگھلانے کے دوران کڑھائی میں گر کر شدید زخمی ہونے والے محنت کش نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا کے سیکٹر 6 بی میں چربی پگھلانے کے کارخانے میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز کام کے دوران محنت کش کڑھائی میں گر کر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او یونس خٹک نے بتایا کہ متوفی کی شناخت اعجاز ولد فتح شیر کے نام سے ہوئی ہے جس کا آبائی تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ کارخانے کے مالک کے خلاف درج کرلیا ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں سے نکلنے والی چربی کی بڑے پیمانے پر خرید و فروخت ہوتی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں چربی پگھلانے کے کارخانے میں تین دن کے لیے مزدورں کو اجرت پر رکھا جاتا ہے جو چربی پگھلانے کے کارخانوں میں لگی ہوئی بڑی بڑی کڑھائیوں چربی کو پگھلا کر تیل بنا کر کنستر کے ڈبوں میں اسے محفوظ کرتے ہیں جو نہ صرف صابن بنانے میں بلکہ مضفاتی علاقوں میں قائم ہوٹل میں کھانا پکانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

The post عید پر چربی پگھلاتے ہوئے کڑھائی میں گر کر محنت کش زندہ جل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fqDfjz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...