اسلام آباد / اوتاوا / اسلام آباد: ہائی کورٹ نے شوگر ملز کے خلاف حکومت کی کارروائی درست قرار دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے چینی انکوائری کمیشن کیس میں شوگر ملز مالکان کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر 24 جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت عالیہ نے چینی انکوائری کمیشن کیس میں شوگر ملز مالکان کی انٹرا کورٹ اپیلیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگر انکوائری کمیشن کی تشکیل اور چینی انکوائری رپورٹ قانونی طور پر درست ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن اور رپورٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نئی آزادانہ تحقیقات کا حکم دے چکی ہے۔
The post اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکومت کیلیے بڑا ریلیف، شوگر ملز کیخلاف کارروائی درست قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/318gq0e
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box