پولیو سے پاک پاکستان کے لیے کاوشیں قومی فریضہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان کےلیے کاوشیں قومی فریضہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ و گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں پاکستان کی کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بل گیٹس نے پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم کےلیے پاک فوج کی کامیاب اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر جگہ انسدادِ پولیو مہم کی رسائی یقینی بنائی ہے۔ پاکستان میں بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے لیے کاوشیں قومی فریضہ ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ورکرز ، موبائل ٹیمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے ذریعے پاک فوج کے تعاون سے کورونا پر قابو پایاگیا۔

The post پولیو سے پاک پاکستان کے لیے کاوشیں قومی فریضہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iMDO9v

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...