یو اے ای اور اسرائیل معاہدہ؛ فلسطینی عوام کے حقوق دیے جائیں، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ ہم نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی مکمل بحالی کے معاہدے کا مشترکہ بیان دیکھا ہے، یہ دور رس مضمرات کی حامل پیش رفت ہے، فلسطینی عوام کے جائز حقوق انہیں دیے جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے پختہ عہد پر کاربند رہا ہے کہ فلسطین کے عوام کے تمام جائز حقوق انہیں دئیے جائیں جس میں استصواب رائے کا حق بھی شامل ہے، مشرق وسطی میں امن و استحکام بھی پاکستان کی کلیدی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل سے تعلقات پر فلسطین، ترکی اور ایران کی متحدہ عرب امارات پر کڑی تنقید

ترجمان نے کہا کہ منصفانہ، جامع و پائیدارا من کے لیے پاکستان نے اقوام متحدہ اور ’او آئی سی‘ کی متعلقہ قراردادوں اور عالمی قانون کے مطابق ہمیشہ دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے، پاکستان اس تجزیے سے رہنمائی حاصل کرے گا کہ کیسے فلسطینیوں کے حقوق اور امنگوں کو مقدم رکھا جاتا ہے اور کس طرح سے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی پاس داری کی جاتی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ،سفارتی تعلقات قائم کرنے کاعندیہ

The post یو اے ای اور اسرائیل معاہدہ؛ فلسطینی عوام کے حقوق دیے جائیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iKYPkV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...