پارک لین کیس؛ آصف زرداری کے خلاف ایک اورضمنی ریفرنس دائر

 راولپنڈی: پارک لین کیس میں سابق صدرآصف زرداری کے خلاف نیب نے ایک اورضمنی ریفرنس دائرکردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پارک لین کیس میں نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری کے خلاف ایک اورضمنی ریفرنس دائرکردیا۔ ضمنی ریفرنس میں جعلی دستاویزات پرقرض لینے کے شواہد شامل ہیں۔

ضمنی ریفرنس کے مطابق پارک لین کمپنی قرض واپسی سے انکارکرتی رہی ہے جب کہ نِجی بنک کے مزید دو ملزمان ضمنی ریفرنس میں نامزدکیے گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پارک لین ریفرنس؛ آصف زرداری اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

‎اس سے قبل احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد کردی تھی تاہم آصف زرداری سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

The post پارک لین کیس؛ آصف زرداری کے خلاف ایک اورضمنی ریفرنس دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q2o3Pk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...