کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار ہیں اور محکمہ موسمیات کی جمعے سے اتوار کے دوران کراچی سمیت صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران مزید مون سون کی ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، اور جمعے کی شام یا رات سے اتوار کے دوران کراچی سمیت حیدرآباد، ٹھٹہ اور بدین میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہید بے نظیر آباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ اور مٹھی میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
The post کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30RNU2t
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box