کراچی میں بارش سے موسم خوش گوار

کراچی میں باران رحمت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بارش سے موسم میں ٹھنڈک پیدا ہوگئی۔

شہر میں صبح سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈالے رکھے۔ گلشن اقبال، ماڈل کالونی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی میں بھی کمی ہوئی۔ شام کے وقت شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے اور ہواؤں کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور کم سے کم 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کل بھی شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

The post کراچی میں بارش سے موسم خوش گوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3izaJy0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...