سعودی عرب پاکستان کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اوراچھے رہیں گے، وزیرخارجہ

بیجنگ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اوراچھے رہیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودیہ عرب کا اسرائیل کے معاملے پردوٹوک مؤقف ہے اوریہ انکا تاریخی مؤقف ہے اورسعودیہ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اورانشاءاللہ اچھے رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی، پاکستان اورچین دنیاکی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کے خواہشمند ہیں، اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پربات ہوگی۔ سی پیک کی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتا اورچین اورپاکستان جانتے ہیں کہ خطے میں اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے بہادروں کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرسکتا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیرکی صورتحال دونوں ممالک کیلئے اہمیت کی حامل ہے، گذشتہ ایک سال میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ جوسلوک روا رکھا گیا ہے وہ سب کے علم میں ہے، چین کے ہم شکرگزار ہیں کہ ان کے تعاون سے ہم 55 سال کے بعد تین دفعہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے میں کامیاب رہے۔

The post سعودی عرب پاکستان کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اوراچھے رہیں گے، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aGG13q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...