ٹائیگر فورس کی خواتین کا دو لڑکیوں پر تشدد، ویڈیو وائرل

گوجرانوالہ: ٹائیگر فورس کے مردوں کے بعد خواتین نے بھی شہریوں پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔

گوجرانوالہ کی پیپلز کالونی میں ٹائیگر فورس کی خواتین نے دو لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی جس میں ٹائیگر فورس کی خواتین کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹائیگر فورس کے تشدد سے ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی۔

متاثرہ خواتین نے ٹائیگر فورس کی ملوث کارکنوں کیخلاف کارروائی کے لیے تھانہ پیپلز کالونی میں درخواست جمع کروادی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود پولیس نے ٹائیگر فورس کی خواتین کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ متاثرہ خواتین نے اعلیٰ حکام سے ملوث خواتین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

The post ٹائیگر فورس کی خواتین کا دو لڑکیوں پر تشدد، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XQuj0R

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...