صوابی میں گھریلو تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کرکے والد، نانا اور ماموں کو قتل کردیا

صوابی: نواحی علاقے زیدہ میں نوجوان نے گھریلو تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کرکے والد، نانا اورماموں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے تھانہ زیدہ میں محمد علی نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے کے قریب ان کا بھانجا عالم خان ولدعالمزیب خان گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اس کے والد سراج محمد اور بھائی انور علی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد عالم خان اپنے گھر گیا اور فائرنگ کرکے اپنے باپ عالمزیب خان کو بھی قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے واقعے کی وجہ گھریلو تنازع قرار دیا ہے۔ ملزم فرار ہے اور واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

The post صوابی میں گھریلو تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کرکے والد، نانا اور ماموں کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33MZLRD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...