راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی جاری ہے جس نے آج بھی بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک خاتون کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کا پاکستانی فوج نے موثر جواب دیا تاہم بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
The post بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Eb6Sbq
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box