وادی کاغان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

بالاکوٹ: وادی کاغان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آنے کے بعد وفاقی وزیر اور چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے ایس او پیز کے تحت 10 اگست سے ملک بھر میں سیاحتی مقامات سمیت کورونا کے باعث تقریباً تمام بند شعبہ جات کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے بڑی تعداد میں سیاح شمالی علاقہ جات کا رخ کررہے ہیں تاہم اب ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے مطابق ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقام وادی کاغان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے جس کے باعث وہاں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ناران، کاغان اور شوگران مختلف ہوٹلوں کے اسٹاف میں سے اب تک 47 کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آچکی ہیں جس کے بعد یہ ہوٹل سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ مقامی انتظامیہ نے ایک بار پھر سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی۔

The post وادی کاغان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QqePfL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...