وفاق کراچی کو بچانے کیلیے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہا ہے، اٹارنی جنرل

کراچی: اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کو بچانے کیلیے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہی ہے۔  

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے حاجی کیمو گوٹھ  تجاوزات سے متعلق کیس پر سماعت کیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوئی جس پر اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ کراچی اس وقت ایک یتیم شہر بنا ہوا ہے تاہم وفاقی حکومت کراچی کو بچانے کے لئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہی ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میں اس وقت یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کہ کیا اقدامات ہو سکتے ہیں، گزشتہ روز بھی وزیر اعظم سے تفصیلی بات ہوئی تھی۔

The post وفاق کراچی کو بچانے کیلیے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہا ہے، اٹارنی جنرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gQKgvo

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...