مظفر آباد: بھارتی فورسزکی ایل اوسی کےسیکٹرسبزکوٹ پربلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 70 سالہ خاتون شہری زخمی ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی کی شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے سبزکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھوئی گائوں کی ستر سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔ جب کہ پاک فوج نے بھی بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔
The post بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j3i6On
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box