اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں اور لاک ڈاون میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلیے گرینڈ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
64ممالک سے خصوصی فلائٹ آپریشن کے تحت 5سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے زریعے3 لاکھ4ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچایا گیا۔3لاکھ پاکستانی خصوصی فلائٹ آپریشن ،4ہزار 329پاکستانی زمینی راستوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے ایکسپریس نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کے مجموعی طور پر5سوسے زائد پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
خصوصی فلائٹس کے ذریعے 2ہزارتبلیغی جماعت کے افراد1 ہزار 326زائرین اوربیرون ملک جیلوں میں قید 1 ہزار745 پاکستانیوں واپسی ہوئی۔ متحدہ عرب امارات سے 1 لاکھ 54ہزار ،سعودی عرب سے 63ہزار 595، قطر سے 17 ہزار ، اومان سے 11ہزار ,729 بحرین سے 4ہزار 469، ترکی سے 6ہزار339 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔
The post بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا آپریشن مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31rpwEf
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box