وزیراعظم کی گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

 اسلام آباد: پنجاب میں کارروائیوں سے بچنے کی کے لئے چینی سندھ منتقل کرکےذخیرہ  کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جب کہ وزیراعظم کی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو کرنے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں خصوصاً گندم اور چینی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم کو چینی کی ذخیراندوزی پر بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے بتایا کہ پنجاب کی 2 شوگرملز کی جانب سے کی گئی ہیرا پھیری پکڑی گئی ہے، ان فیکٹریز کے مالکان نے جولائی میں چینی کی غیرمعمولی مقدارفیکٹریوں سے نکالی اور اسے پکڑ دھکڑ کے خوف سے سندھ منتقل کیا جارہا تھا تاکہ چینی کو سندھ میں ذخیرہ کیا جاسکے، لیکن خفیہ اطلاعات پرکارروائی کی گئی توسندھ پنجاب سرحد پر 500 ٹن چینی پکڑی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نےذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جہاں بھی چینی یا گندم کی ذخیرہ اندوزی میں کوئی بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، اور اس حوالے سے جو آرڈیننس بنایا گیا تھا اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

 

The post وزیراعظم کی گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aEfLH0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...