یوم آزادی مناتے ہوئے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے،صدر مملکت

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں یوم آزادی مناتے ہوئے اپنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے اور پاکستان کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں کارکنانِ تحریک پاکستان کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید اور ان کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بہت سے مسائل درپیش ہوئے لیکن ہماری پُر عزم قوم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ان پر قابو پا لیا، ہمیں کورونا کیخلاف حفاظتی تدابیر پر لازماً عملدرآمد جاری رکھنا ہوگا، ہماری معیشت ہر شعبے میں ترقی کر رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم بحران سے نکل چکے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں یوم ِ آزادی مناتے ہوئے اپنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جنہیں کشمیریوں کو بھارتی سیکورٹی فورسز بے تحاشا مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں، میں اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

The post یوم آزادی مناتے ہوئے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے،صدر مملکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2E5mVrC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...