سندھ حکومت کے اختیارات میں کسی کو حصہ دار نہیں بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتی اختیارات میں کسی کو حصہ دار نہیں بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں سے آئین کو پامال، ملک کو نقصان پہنچانے کی باتیں کررہے ہیں، ایسے لوگ ملک دشمن ہیں، سندھ ہماری ماں ہے، جو ماں کے ٹکرے کی بات کرے گا اس کے سامنے کھڑے ہوجائیں گے، کسی حالت میں سندھ حکومت کی ایگزیکٹیو پاور (اختیارات) کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پر وفاق سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور نہ ہی کمیٹی بنی ہے بلکہ صرف بات ہوئی ہے، ایگزیکٹو رول کیلئے سیاسی جماعتوں کی کمیٹی نہیں بنائی، کچھ لوگ کہتے تھے ہم آپ کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کریں گے، آج بیٹھنے کیلئے تڑپ رہے ہیں، سندھ کے اختیارات کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنے دیں گے، جس کے دماغ میں خناس ہے وہ نکال دے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب مجھے بلایا ہی نہیں جاتاتھا اور اب وفاق خود ہم سے بات کرنے کو تیار ہے، ایگزیکٹو رول سیاسی جماعتوں نہیں حکومتوں کا کام ہے، اگر کمیٹی بنے گی تو وفاقی اور سندھ حکومت کی ہوگی۔

The post سندھ حکومت کے اختیارات میں کسی کو حصہ دار نہیں بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y7PmMm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...