پی آئی اے کی پروازوں میں ناشتہ اور اسنیکس سروس بحال

لاہور  : قومی ایئر لائن نے اندورن ملک اور مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں مسافروں کے لیے ناشتے اور اسنیکس سروس بحال کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں میں ناشتے اور اسنیکس سروس بحال کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروس نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت قومی ایئر لائن کی اندرون ملک اور مشرق وسطی جانے والی پروازوں میں مسافروں کو ناشتہ اور اسنیکس فراہم کیے جائیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر مسافروں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ناشتہ اور اسنیکس پیک حالت میں فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی پروازوں میں ریفریشمنٹ معطل کردی تھی۔

The post پی آئی اے کی پروازوں میں ناشتہ اور اسنیکس سروس بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/323jtpC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...