مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل

 لاہور:  سیکریٹری اوقاف پنجاب نے مسجد وزیر خان میں گانے کے سین کی عکس بندی کے معاملے پر منیجرسرکل4اشتیاق احمد کو معطل کرتے ہوئے آج حکام کے سامنے پیش ہوکر وضاحت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمیل اخترکو سرکل 4کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ ادھر صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ مساجد اور مقدس مذہبی مقامات کا تقدس ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، انھوں نے سیکریٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد کو ہدایت کی کہ سخت ایکشن لیتے ہوئے 7 روز کے اندر انکوائری رپورٹ بھیجیں، ذمے دار اہلکاروں یا پروڈکشن فرم کی طرف سے خلاف ورزی پر قواعدو ضوابط کے تحت انضباطی کارروائی کی جائے۔

سیکریٹری اوقاف نے ڈائریکٹر فنانس عبدالوحید کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

 

 

The post مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PFwujq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...