بارشیں برسانے والا سسٹم کل شام سے کراچی میں داخل ہونے کا امکان  

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا سسٹم کل شام سے کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کراچی کا زیادہ سے  زیادہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، آج اور کل صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، بدین، تھرپارکر، نگرپارکر، عمر کوٹ ،ٹھٹھہ ، شہید بینظیر آباد اور سکھرمیں بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشیں برسانے والا سسٹم کل شام سے کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے، شہر میں دو مختلف سمتوں جنوب مغربی اور مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں، 72 گھنٹوں کے دوران ہواؤں کی رفتار معمول سے بڑھ سکتی ہیں، اگلے 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جب کہ آج اور پیر کی رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے اور منگل کو شہر میں معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔

The post بارشیں برسانے والا سسٹم کل شام سے کراچی میں داخل ہونے کا امکان   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aFKAuZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...