پانی کے تنازع پرپڑوسی کے ہاتھوں پڑوسی قتل

کراچی: گلستان جوہر بھٹائی آباد میں پانی کے تنازع پر جھگڑے کے دوران پڑوسی نے پڑوسی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں پانی کے تنازع پر جھگڑے کے دوران پڑوسی نے پڑوسی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد روٹ نمبر ڈی تھری منی بس کے آخری اسٹاپ کے قریب  گلی نمبر 3 سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ سچل تھانے کے ہیڈ محرر نے بتایا کہ مقتول کی شناخت25 سالہ جان محمد ولد دین محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول کو اس کے سامنے والے گھر میں رہائش پزیر وسیم کھوسو ولد ذوالفقار کھوسو نے پانی بھرنے کے تنازع پر جھگڑے کے دوران قتل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح تقریباً 5 علاقے کا پانی آیا تھا اور اسی دوران دونوں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم گھر سے چھری لایا اور جان محمد کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم وسیم کھوسو کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ واقعے کی مذید تحقیقات کی جارہی ہے۔

The post پانی کے تنازع پرپڑوسی کے ہاتھوں پڑوسی قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pv6V4k

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...