پاکستان نے بارڈر پر باڑ سے متعلق افغانستان کا موقف مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے افغان میڈیا کی رپورٹس اور افغان وزارت خارجہ کے باڑ بارے بیان کو مسترد کردیا۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فوج کی طرف سے باڑ لگانے کے عمل کو غیرقانونی گرداننے کو مسترد کرتے ہیں، سیکیورٹی تحفظات دور کرنے کے لئے باڑلگائی جارہی ہے، باڑلگانے کا عمل عالمی قوانین کے عین مطابق ہے، باڑ لگانے کے عمل میں افغان سرزمین پر تجاوز نہیں کیا جارہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سائیڈ کو مشورہ ہے کہ بارڈر معاملات پر کوئی غلط فہمی دور کرنے کے لئے متعلقہ ادارہ جاتی میکینزم پر بات کرے، افغانستان کی طرف سے مشترکہ ٹوپوگرافک سروے کی پاکستانی تجویز کا مثبت جواب نہیں دیا گیا،۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں اور برادر ملک سے تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے عین مطابق ہیں جب کہ افغانستان سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

The post پاکستان نے بارڈر پر باڑ سے متعلق افغانستان کا موقف مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30SI3KE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...