کراچی چیمبر آف کامرس کا شہر کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ

کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس نے  کراچی کو اگلے 5 سالوں کے لیے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی چیمبر میں بزنس مین گروپ کے چئیرمین سراج قاسم تیلی کا کہنا ہے کہ وفاق کا کراچی کو صاف ستھرا کرنے کا عزم قابل تحسین ہے، مستقبل بنیادوں پر شہر کی صفائی ستھرائی کو صرف فوج کی نگرانی کے ذریعے ممکن بنایاجاسکتا ہے، جب کہ شہر کے انفراسٹرکچر دیگر مسائل کا حل بھی ممکن ہے، کراچی کو بہتر بنانا ہے تو پانچ سال تک فوج کو سونپ دیا جائے، بصورت دیگر شہر کی تباہ کن صورتحال ملکی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرے گی۔

سراج قاسم تیلی نے کہا کہ 25سال کے طویل عرصے  بعد وفاقی حکومت کا کراچی کو بہتر بنانےکی نیت خوش آئند ہے، پچھلے 20سالوں میں تمام سیاسی جماعتوں نے کراچی کو نظر اندازکیا اور یہی شہر میں تباہ کن صورتحال پیدا کرنے کا بنیادی سبب ہے، جو سیاسی جماعتیں 90 کی دہائی سے آج تک برسر اقتدار رہیں وہ کسی بھی ہمدردی کی مستحق نہیں۔

صفائی مہم کے آغاز کو صرف دو دن ہی گزرے ہیں اور این ڈی ایم اے، ایف ڈبلیو او کی کوششوں سے فرق ظاہرہورہا ہے، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کو انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو بالخصوص کراچی کے خستہ حال روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنانے کا ٹاسک بھی دیا جائے، مقامی انتظامیہ کراچی والوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، کراچی والوں اور کاروباری و صنعتی برادری کا مقامی انتظامیہ کی صلاحیتوں پر مکمل طور پر اعتماد ختم ہوچکا ہے۔

 

 

The post کراچی چیمبر آف کامرس کا شہر کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iclNkJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...