لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے کیس میں نیب لاہور میں پیش ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر صرف ایک گاڑی میں وزیراعلیٰ آفس سے روانہ ہوئے اور نیب پہنچے۔ وہ ذاتی حیثیت میں اپنا موقف پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے پر نیب طلب
وزیراعلی پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی بھی نیب لاہور میں پیش ہوگئے۔ وہ عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار پر نجی ہوٹل کو قوائد کے برعکس شراب کا لائسنس دینے کا الزام ہے۔
The post وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نیب میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gSCwcy
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box