غیرقانونی الاٹمنٹ کیس؛ سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ گرفتار

 کراچی: سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ کو گرفتار کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو تقویت ملتی ہے، ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا لہذا روشن علی شیخ اور دیگر کو گرفتار کیا جائے۔

عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد روشن شیخ کے وکیل نے عدالت میں درخواست جمع کرائی جس میں استدعا کی گئی کہ گرفتاری 7 دن کے لیے موخر کی جائے تاہم عدالت نے درخواست ایک بار پھر مسترد کردی۔

سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کئی گھنٹے کمرہ عدالت میں بیٹھے رہے تاہم کورٹ روم سے باہر نکلتے ہی نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ غیرقانونی اراضی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سابق ایڈمنسٹریٹر لالا فضل الرحمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

The post غیرقانونی الاٹمنٹ کیس؛ سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hnzehu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...