ن لیگ کی جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر تشکیل ہوئی، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و تیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر تشکیل ہوئی۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر انہیں بیرون ملک نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب یہ حضرات کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو حکومت نے خود بھیجا تھا، ہم کیسے بلوائیں، یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر (ن) لیگ کی تشکیل ہوئی۔

The post ن لیگ کی جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر تشکیل ہوئی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aOEtUS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...