راولپنڈی میں ماں نے دو بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈھوک علی اکبر میں ماں نے دو بیٹیوں کے گلے کاٹ کر قتل کر ڈالا، قتل ہونے والی بچیوں میں چار سالہ علیشباہ اور دو سالہ عائشہ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں سے جھگڑے کے بعد انعم نے انتہائی قدم اٹھایا، تھانہ مندرہ کی پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر ماں نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد خود تیزاب پی لیا، ماں کو تشویشناک حالت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
The post راولپنڈی میں ماں نے دو بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gXsKFR
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box