میڈیا ٹاک کے دوران عثمان بزدار کو فیاض الحسن چوہان کے نیب سے متعلق لقمے

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیراطلاعات انہیں لقمے دیتے رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے منصب سنبھالنے کے بعد سے ہی انہیں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کے سوال جواب کے دوران پیچھے سے کوئی نہ کوئی لقمے دیتا رہا ہے جو کئی بار کیمرے کی آنکھ نے بھی ریکارڈ کیا ہے تاہم گزشتہ روز صوبائی وزیر کی جانب سے انہیں نیب کے حوالے سے دیا گیا لقمہ مائیک میں آسانی سے سنا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی میڈیا سے بات چیت کے دوران جب صحافی کی جانب سے نیب سے متعلق سوال پوچھا جارہا تھا اس دوران وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے منہ پر ہاتھ رکھ کر کہا ’نیب کے خلاف نہیں بولنا‘ جو کمیرے اور مائیک نے ریکارڈ کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیراعلیٰ پنجاب شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے پر نیب طلب

واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ایک ہوٹل کو شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے معاملے میں نیب نے 12 اگست کو طلب کررکھا ہے۔

The post میڈیا ٹاک کے دوران عثمان بزدار کو فیاض الحسن چوہان کے نیب سے متعلق لقمے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3il8zBW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...