اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ احتساب کے بیانیے کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں، نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں لیکن ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نذر ہو رہے ہیں، کس ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاؤ اور فرق ہی نہ پڑے۔ ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نذر ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث یہ پیشی ملتوی کردی۔
The post نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3af9fGg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box