لاہور میں فٹ پاتھ پر پرانی کتابوں کے اسٹالز پر رونقیں بحال نہ ہو سکیں

لاہور: شہر میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باوجود فٹ پاتھ پرپرانی کتابوں کے اسٹالز پر رونقیں بحال نہ ہو سکیں۔

ماضی میں اس تاریخی شہر میں کتابوں کی فروخت خوب ہوتی تھی۔ تاہم دور حاضر میں انٹرنیٹ ،موبائل فونز اور ایسی نت نئی ایجادات کی وجہ سے  صورتحال  بہت بدل گئی ہے۔

فٹ پاتھ پر کتابیں فروخت کرنے والوں کاکہناہے کہ وہ کئی دہائیوں سے یہاں کتابیں فروخت کررہے ہیں لیکن اب حالات یہ ہوگئے ہیں کہ کتابیں پڑھنے کا رجحان دم توڑ گیا ہے ۔ویسے ہی کتابوں کی فروخت بہت کم ہوتی ہے۔ رہی سہی کسر کورونا نے نکال دی ہے۔ انٹرنیٹ پر بھی کتابیں مل جاتی ہیں اس لئے بھی کتاب بین کم ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ انارکلی میں معمول کے مطابق روزانہ پرانی کتابوں کے سٹال لگائے جاتے ہیں۔

کتاب فروش رانا محمد اصغر نے بتایاکہ وہ چالیس سال سے پرانی کتابوں کاکاروبار کررہا ہے۔ ابھی مارکیٹ میں نئے رائٹرز کی کتابیں بھی نہیں آرہیں۔نوجوانوں میں بھی ادب سے لگاؤ نہیں رہا۔

 

The post لاہور میں فٹ پاتھ پر پرانی کتابوں کے اسٹالز پر رونقیں بحال نہ ہو سکیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32aB5je

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...