بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی؛ نشیبی علاقے زیرآب

 کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ کوہلو، سبی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، قلات، ڈھاڈر، نوشکی، جھل مگسی، مچھ اور بولان میں تیزبارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

بولان کے علاقے میں سیلابی پانی سے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں گیس سپلائی متاثر ہوگئی۔

ادھر کوہلو شہر اور گرد و نواح میں موسلادھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ کوہلو، ماوند، سوناری میں سیلابی ریلہ سڑک بہا کر لے گیا اور سیلابی ریلے کی وجہ سے کوہلو، سبی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

جھل مگسی اور گندواہ کے ندی نالوں اور دریائے کشوک میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ریسکیو ٹیمیں سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

گوادر میں بارش كی وجہ سے مكران كوسٹل ہائی وے پر بدوک كے مقام پر پل ٹوٹ گیا جس پر ایک ٹرک پھنس گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی سی گوادر کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے بدوک کے مقام پر پل اورسڑک کے درمیان 30 فٹ کاشگاف پڑگیا ہے۔

The post بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی؛ نشیبی علاقے زیرآب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DQCfYH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...