گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق کمپنیوں کی تمام اپیلیں مسترد

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق تمام اپیلیں مسترد کردیں جس کے بعد اب کمپنیوں کو 417 ارب روپے جمع کروانا ہوں گے۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق اپیلوں پر دو ایک کی اکثریت سے 20 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کے خلاف کمپنیوں کی تمام اپیلیں خارج کردیں جس کے نتیجے میں کمپنیوں کو گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 417 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے جی آئی ڈی سی کے 220 ارب روپے معاف کر دیے تھے تاہم اپوزیشن کی تنقید پر حکومت نے آرڈیننس واپس لے لیا تھا۔

The post گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق کمپنیوں کی تمام اپیلیں مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fX322R

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...