اسلام آباد: آصف زرداری نے جعلی اکاونٹس اور پارک لین ریفرنس میں بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لے لی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بریت درخواست خارج کرکے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کردی۔ نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ تمام دلائل مکمل ہونےکے بعد آصف زرداری درخواست واپس نہیں لے سکتے، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، ایک ماہ فرد جرم موخر کرواکر آج جواب الجواب پر درخواست واپس لے رہے ہیں۔
آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں بلکہ مالیاتی قوانین کا کیس ہے۔ احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ عدالت آصف علی زرداری کی بریت درخواست پر حکم جاری کرے گی۔ بعد ازاں احتساب عدالت، پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
The post آصف زرداری نے جعلی اکاونٹس اور پارک لین ریفرنس میں بریت کی درخواست واپس لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gC1vk9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box