طلبا کو بغیر امتحان ترقی دینے کیلیے بورڈ قوانین تبدیل

کراچی:  سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے قوانین میں ترمیم کردی گئی۔

تعلیمی بورڈز کے قانون میں ترمیم کردی گئی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے طلباکو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کے بل پر دستخط کردیے۔

گورنر سندھ کی منظوری کے بعد سیکریٹری برائے بورڈ اینڈ یونیورسٹیز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے طلبا اب اگلی جماعتوں میں بغیر امتحانات کے پروموٹ ہوں گے، تعلیمی بورڈز کے قوانین میں ترمیم ایکٹ کے مطابق تعلیمی بورڈز کو اختیار ہے کہ طلباکو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ کرسکتا ہے۔

طلباکو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ وبا یا عالمی وباکی صورت میں ایمرجنسی نفاذ پر کیا جاسکتا ہے، طلباکا پروموشن حکومت کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے تحت ہوگا، ترمیمی بل یکم جون 2020 سے نافذ العمل سمجھا جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے 16 مئی کو تجویز دی تھی کہ اسکول، کالجز کے امتحانات عالمی وبا کی صورت میں ممکن نہیں، محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے حکومت کی پالیسی کے تحت پروموٹ کرنے کی تجویز دی تھی۔

تعلیمی بورڈز کے موجودہ قانون میں بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کی گنجائش نہ ہونے پر ترمیم کی گئی، سندھ اسمبلی میں کثرت رائے سے یہ ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا۔

دریں اثنا محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز نے 8 تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو خط لکھ دیا جس میں کہا کہ تعلیمی بورڈز کو اختیار ہے کہ طلباکو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ کریں، سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز نے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو تعلیمی بورڈز کے ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دیدی۔

The post طلبا کو بغیر امتحان ترقی دینے کیلیے بورڈ قوانین تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ao6WRc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...