راولپنڈی میں کورونا کے بعد کانگو وائرس؛ زیرعلاج مریض جاں بحق

 راولپنڈی: اسپتال ذرائع نے کانگو وائرس کے پہلے مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  واہ کینٹ کے رہائشی  29 سالہ گیشان ولد شیر احمد کو 6 اگست کو راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال لایا گیا تھا، جسے سر میں درد اور بخار تھا، علاج معالجے کے دوران دو دن بعد 8اگست کو مریض کا انتقال ہوگیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ اف ہیلتھ (این ائی ایچ) اسلام آباد سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیشان کانگو وائرس کا شکار تھا اور یہی وائرس اس کی موت کی وجہ بنا۔ ۔کانگو کے پہلے مریض کی موت سے محکمہ صحت متحرک ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سمیت کوئٹہ میں کانگووائرس سے مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

 

The post راولپنڈی میں کورونا کے بعد کانگو وائرس؛ زیرعلاج مریض جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PIFUKU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...