توشہ خانہ ریفرنس؛ آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش

 اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق صدر آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کورونا سے بچاؤکے لیے فیس شیٹ اوراین 95 ماسک پہنا ہوا تھا۔

وہ گزشتہ سال 12 دسمبر کو رہائی کے بعد پہلی دفعہ احتساب عدالت پیش ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے احتساب کورٹ کے سخت سکیورٹی انتظامات کیے اور ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔

آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ پہلے حاضری سے استثنی کی درخواست پردلائل دیں گے، اگر جج کی جانب سے درخواست مسترد ہوگئی توپھرآصف زرداری عدالت میں پیش ہوں گے۔

آصف علی زرداری نے طبیعت ناسازی کے باعث 12 اگست کو حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی تھی۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے قابل ضمانت وارنٹ کے اجراء پر بانڈز جمع کرا دیئے تھے، سیکورٹی حالات سمیت کورونا کے باعث آصف زرداری کو ویڈیو لنک پر لینے کی درخواست کی ہے۔

The post توشہ خانہ ریفرنس؛ آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3108Y7e

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...