حکومت سندھ کا تعمیراتی شعبے کو ریلیف، کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

 کراچی: سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مراعات دینے اور تعمیرات کےشعبے سےمنسلک صنعتوں کو ترقی دینے کے لئے سندھ فنانس ایکٹ میں ترمیم کرکے کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تعمیراتی شعبے کو مراعات دینے کا فیصلہ کیاہے۔تعمیراتی صنعت کےفروغ اور جائیداد کی خریدوفروخت میں تیزی لانے کے لئے مختلف ٹیکسز میں رعایتیں دی جائیں گی جبکہ تعمیراتی شعبے کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے اور اس سےمنسلک چالیس صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی ٹرانزیکشن پروصول کیاجاتاتھا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سےتعمیراتی صنعت ،رئیل اسٹیٹ کا شعبہ اور دیگر منسلک کاروبارکو فائدہ ہوگا اور لاکھوں افراد کے لئے ملازمتوں وکاروبار کےامکانات بڑھیں گے۔

غیر منقولہ جائیداد کی خریدوفروخت پر کیپٹل ویلیو ٹیکس مکمل ختم کرنے کےلئے سندھ حکومت نے فنانس ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ تیار کیاہےاور مجوزہ مسودہ قانون آج غور ومنظوری کے لئے سندھ اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔

سندھ اسمبلی کی منظوری اور گورنر کی توثیق کےبعد کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی روک دی جائیگی۔ سندھ فنانس ترمیمی بل دو ہزار سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

The post حکومت سندھ کا تعمیراتی شعبے کو ریلیف، کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ql30Yi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...