سندھ حکومت کا قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا اعلان

 کراچی: سندھ حکومت نے عید الاضحی اور جشن آزادی 14 اگست کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے اس حوالے سے یکم اگست کو نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی اور اور جشن آزادی 14 اگست کے موقع پر سندھ بھر کی جیلوں میں قید افراد کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سندھ بھر کی جیلوں میں قید افراد کو بھی عید الاضحی اور جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق اس فیصلے کی روشنی میں معمولی جرائم میں ملوث افراد کی سزا میں 90 روز کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد سندھ بھر کی 24 جیلوں میں قید 7 افراد رہا ہوئے اور 762 افراد کو فائدہ پہنچا۔

واضح رہے کہ اس رعایت کا اطلاق ملک دشمنی، غداری، قتل، دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد پر نہیں ہوگا صرف معمولی جرائم میں ملوث قیدی ہی اس رعایت کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔

The post سندھ حکومت کا قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3k730c2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...