پشاور کے مزید 6 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

 پشاور: ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر شہر کے 6 علاقوں اور گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات کے پیش نظر مزید 6 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں حیات آباد کے 3 فیز ، شاہین ٹاؤن، اکبر ٹاؤن اور شامی روڈ شامل ہیں۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے عوام کی کسی خاص وجہ کے بغیر آمد و رفت بند رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق مائیکرو اسمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں چھوٹے علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

The post پشاور کے مزید 6 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/310adDs

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...