پنجاب کی ترقی روکنے والے ہر 4 ماہ بعد نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں، عثمان بزدار

 راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی روکنے کی کوشش کرنے والے ہر 4 ماہ بعد نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر سیاحت بس کاافتتاح کر دیا، ڈبل ڈیکر سیاحتی بس کی افتتاحی تقریب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میرے دل میں بستا ہے، اسے مثالی ضلع بنائیں گے، شہر کے باسیوں کو عنقریب لئی ایکسپریس، ددوچھہ ڈیم، عمار چوک توسیع اور رنگ روڈ کی خوشخبریاں بھی ملنے والی ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی روکنے کی کوشش کرنے والے ہر4 ماہ بعد نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں، شراب کا لائسنس ڈی جی ایکسائز کا اختیار ہے، نیب پیشی کے سوالات میڈیا میں آچکے مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، میرے صوبے کا کسی بھی دوسرے صوبے سے موازنہ کرلیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ لارہے ہیں جس سے کرائم کنٹرول میں مدد ملے گی، کوہ سلیمان سے مری تک اور بہاول پور سے اٹک تک سیاحت کوفروغ دیں گے، مری کی اپ گریڈیشن کر رہے ہیں، مری کو یونیورسٹی، بلک واٹر سپلائی اسکیم بھی دے دی ہے، جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص کر دیا ہے، بہت جلد سیکرٹریزمکمل اختیارات کے ساتھ  جنوبی پنجاب میں بیٹھ کر کام شروع کر دیں گے۔

The post پنجاب کی ترقی روکنے والے ہر 4 ماہ بعد نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں، عثمان بزدار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/320rUSt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...